اسپیکرایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمیر کی آواز ہو یا مہنگائی کا بوجھ، امریکی عوام نے جنگ کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور ہم امریکی عوام کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
باقر قالیباف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکی حکومت عالمی آقاؤں اور بلیک میل کرنے والوں کے مفادات کی خاطر عوامی خواہشات سے انحراف کرتی ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارا انکار ایک بھیانک خواب بن کر سامنے آئے گا۔
Conscience or the cost of living, Americans said NO TO WAR, and we endorse this message.
If the US govt betrays their public will to serve international paymasters and blackmailers, it will learn our NO comes with a Nightmare.
— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) November 4, 2026
خیال رہے امریکی ریاستوں ورمونٹ، ورجینیا، جنوبی کیرولائنا، جورجیا، فلوریڈا، الینوائے، الاباما سمیت مختلف ریاستوں کے کئی علاقوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے 197 اور ریپبلکن کے 114 ارکان کو برتری حاصل ہے۔ سینیٹ میں ڈیموکریٹس نے 51 نشستیں جیت کر میدان مار لیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ کی وجہ سے انتخابات میں شکست ہوئی۔ ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، ڈیموکریٹس کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں، ڈیموکریٹس کے ناقابل قبول اقدامات کو ویٹو کر دوں گا۔



