وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ڈس انفارمیشن کی روک تھام کے لیے آزادی اظہار اور غلط معلومات کے فرق کو سمجھنا ضروری ہے اور اس کے لیے ہر شخص کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
اسلام آباد میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل دنیا میں آزادی اور اظہار کی ذمہ داری اور جوابدہی کے قانون کو برقرار رکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے اخبارات میں خبر یا آرٹیکل شائع ہونے سے قبل بہت زیادہ چیک اینڈ بیلنس ہوا کرتا تھا لیکن اب معاملات اس قدر تیز ہو گئے ہیں کہ غیر ارادی طور پر غلط یا گمراہ کن معلومات چند سیکنڈز میں ہی شائع کر دی جاتی ہے۔
وفاقی وزیر نے اس حوالے سے اپنا ذاتی تجربے سے شرکا کو بتایا کہ ” 2023 میں جب میں نے سینیٹ میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تو ساتھ ٹیکس ریٹرز اور اثاثہ جات کی تفصیل بھی جمع کرائی، بعد ازاں مجھے واٹس ایپ پر ایک خبر موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ جمع کرائی گئی تفصیلات کے مطابق اعظم نذیر تارڑ کے 32 ارب روپے کے اثاثہ جات ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ ”یہ خبر میرے لیے حیران کن تھی، خبر شائع کرنے والی کی غلطی یہ تھی کہ اس نے اعداد کو غور سے نہیں پڑھا اور 320 ملین روپے کو 32 ارب روپے سمجھ کر شائع کر دیا۔“
نوٹ: خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔
