لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافے کے ساتھ 19-2018 کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کر دیا ہے۔
نئے کنٹریکٹ میں تنخواہوں کے علاوہ کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی 20 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے جو اگست سے نافذالعمل ہو گا۔
کنٹریکٹ میں 5 مختلف کیٹیگریز میں 33 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
اے اور بی کیٹیگری میں چھ چھ کھلاڑی، سی میں 9 جبکہ ڈی کیٹیگری میں 5 کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے، اسی طرح ای کیٹیگری میں 7 کھلاڑی شامل ہیں۔
اے کیٹیگری میں اظہرعلی، شعیب ملک، سرفراز احمد، یاسر شاہ، بابر اعظم اور محمد عامر اور بی کیٹیگری میں محمد حفیظ، فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان اور شاداب خان شامل ہیں
سی کیٹیگری میں محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل،امام الحق، محمد نواز، عثمان خان شنواری، شان مسعود اور عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔
ڈی کیٹیگری میں رومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین اور حسین طلعت جبکہ ای کیٹیگری میں بلال آصف، سعد علی، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف اور میر حمزہ شامل ہیں۔