سہ فریقی ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کو سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانے کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم پر 5 فیصد جرمانہ عائد کیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دی۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کی ٹیم مقررہ وقت میں دو اوورز مکمل نہ کرسکی، جبکہ سری لنکا کی ٹیم ایک اوور پیچھے رہی، جس پر دونوں ٹیموں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے سلو اوور ریٹ سے متعلق اپنی غلطی تسلیم کر لی۔
The International Cricket Council (ICC) has fined Sri Lanka and Pakistan for maintaining slow over-rates during the opening match of the ODI Tri-Series in Rawalpindi on October 18.
Sri Lanka were fined 5% of their match fees, while Pakistan received a 10% fine.
According to the ICC, Sri Lanka were ruled to be one over short of the required target, while Pakistan were found to be two overs short after time allowances were taken into consideration.
Under the ICC Code of Conduct, players are fined 5% of their match fees for every over their team fails to bowl within the allotted time.
Jeff Crowe of the ICC Elite Panel of Match Referees imposed the sanctions.
Pakistan captain Shaheen Shah Afridi and Sri Lanka captain Kusal Mendis pleaded guilty and accepted the penalties, avoiding the need for formal hearings.
The charges were levelled by on-field umpires Asif Yaqoob and Wayne Knights, third umpire Sharfuddoula Ibne Shahid and fourth umpire Faisal Afridi. (Newswire)
— NewsWire 🇱🇰 (@NewsWireLK) October 19, 2026
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ فریقی ون ڈے سیریز کا افتتاحی میچ اتوار کو راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، جس میں پاکستان نے کامیابی حاصل کرکے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا۔
تاہم میچ میں فتح کے باوجود پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں اوورز مکمل نہ کرنے پر آئی سی سی کے جرمانے سے نہ بچ سکی۔
گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا افتتاحی میچ کھیلا گیا۔ جس میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔ قومی ٹیم کے 306 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 48.1 اوورز میں 268 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
قومی کرکٹ ٹیم نے سلمان آغا کی شاندار سنچری کی بدولت 49.5 اوورز میں 305 رنز بنائے تھے۔



