انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت 3 پیسے کمی کے بعد 276 روپے 92 پیسے پربند ہوئی، کاروبار کے آغاز پر ڈالر276 روپے 95 پیسے پرتھا۔
کاروباری سیشن کے دوران ڈالرکی قدرمیں تین پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے پاکستانی روپے کی قدرمیں معمولی بہتری دیکھی گئی۔
کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اتارچڑھاؤ ملکی معیشت، درآمدات اوربیرونی ادائیگیوں کے حوالے سے اہمیت رکھتا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today
https://t.co/opqGcSQFV0
#sbpexchangerate https://t.co/LqwnhJ4SpI— SBP (@StateBank_Pak) October 15, 2026
ڈالر سستا ہونے سے درآمدی اشیا کی لاگت میں کمی کے امکانات پیدا ہوسکتے ہیں تاہم اس کا انحصار عالمی قیمتوں، ٹیکسوں اوردیگراخراجات پربھی ہوتا ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی شرح تبادلہ ملکی درآمدات، برآمدات، بیرونی ادائیگیوں اورزرمبادلہ کی طلب ورسد سمیت مختلف عوامل سے متاثرہوتی ہے، ڈالرکی قدرمیں اتارچڑھاؤ ملکی معیشت اورکاروباری سرگرمیوں کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ شرح تبادلہ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام کی صورت حال ظاہر کرتی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خرید و فروخت کی قیمت مختلف ہوسکتی ہے۔



