ملک میں گزشتہ چند روز سے جاری رہنے والے اتار چڑھاؤ کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روزایک تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 37 ہزار836 روپے پر برقرار رہی، اس طرح 10 گرام سونا بھی 3لاکھ 75ہزار373 روپے پر مستحکم رہا۔
خیال رہے عالمی اور ملکی سطح پر مختلف عوامل سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہوتے ہیں، ان عوامل میں امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی معاشی صورتحال میں غیر یقینی، جغرافیائی کشیدگی اور سرمایہ کاروں کا رجحان شامل ہے۔
عالمی سطح پر معاشی اور سیاسی غیر یقینی کے دوران سرمایہ کار سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں۔ ایسے حالات میں سونے کی طلب بڑھنے سے اس کی عالمی قیمت میں اضافہ ہو سکتا ہے جبکہ غیر یقینی صورتحال میں کمی قیمتوں پر دباؤ ڈال سکتی ہے۔
پاکستان میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے علاوہ روپے اور امریکی ڈالر کا شرح تبادلہ بھی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے تعین میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


