عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمت 90 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے دی مارننگ کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کے معاہدے ہیں۔
کاروباری ہفتے کے آغاز پر برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودوں کی قیمت ایک ڈالر 54 سینٹ، یعنی 1.47 فیصد کمی کے بعد 103 ڈالر 18 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ اور امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بھی ایک ڈالر 54 سینٹ، یعنی 1.68 فیصد کمی کے بعد 90 ڈالر 31 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق روسی تیل کی سپلائی میں اضافے سے عالمی منڈی میں قیمتوں پر دباؤ کم ہوسکتا ہے، تاہم آئندہ قیمتوں کا انحصار توانائی تنصیبات پر حملوں میں کمی اور عالمی رسد کی صورت حال پر ہو گا۔
Oil prices slipped on Monday on expectations of more Russian supplies after US President Donald Trump said Ukraine and Russia had agreed to halt attacks on each other’s energy facilities following a US diesel-supply deal with Moscow.
Brent crude futures fell $1.54, or 1.47%, to $103.18 a barrel by 0154 GMT while US West Texas Intermediate crude was at $90.31 a barrel, down $1.54, or 1.68%.
— The Morning (@TheMorningLK) October 12, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین اور روس نے امریکی ڈیزل سپلائی کے معاہدے کے بعد ایک دوسرے کی توانائی تنصیبات پر حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے، جس سے روسی تیل کی سپلائی میں اضافے کی توقع پیدا ہوئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی کے ساتھ آئی سی ای گیس آئل فیوچرز کے نرخ 3 فیصد گر کر ایک ہزار 436 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کے مطابق دنیا بھر میں ڈیزل کی یومیہ کھپت تقریباً 2 کروڑ 90 لاکھ بیرل ہے جس کے باعث اضافی رسد عالمی توانائی منڈی کے لیے اہم سمجھی جارہی ہے۔
روس سے اضافی ڈیزل کی فراہمی کی توقعات کے باوجود مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع عالمی تیل کی قیمتوں پر اثرانداز رہا جس کے باعث برینٹ خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار رہا تھا۔
دوسری جانب مالیاتی ادارے گولڈمین ساکس نے دسمبر 2026 کے لیے برینٹ خام تیل کی قیمت کا تخمینہ 85 ڈالر سے بڑھا کر 90 ڈالر فی بیرل کردیا ہے۔
#MarketsWithBS | #GoldmanSachs has upped its December 2026 crude #oilprice forecast by 6% to $90 bbl from $85 a barrel earlier given the supply-side risks in the backdrop of #WestAsiawar.
The forecast, however, is nearly 13% lower than the current price of around $103/bbl.
@Pun_ditry
https://t.co/t2QhSKiCae— Business Standard (@bsindia) October 12, 2026
رپورٹ کے مطابق قیمتوں کے تخمینے میں 6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تاہم نیا تخمینہ عالمی منڈی میں خام تیل کی موجودہ قیمت تقریباً 103 ڈالر فی بیرل سے لگ بھگ 13 فیصد کم ہے۔
تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے باوجود گولڈمین ساکس کا تخمینہ ظاہر کرتا ہے کہ ادارہ دسمبر تک قیمتوں میں کمی کی توقع رکھتا ہے، تاہم یہ پیش گوئی مغربی ایشیا کی صورت حال اور عالمی منڈی میں تیل کی دستیابی سے مشروط ہے۔


