راولپنڈی: پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 216 رنز کا ہدف دے دیا۔
معاذ صداقت اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچایا۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز اسکور کیے۔
Second-highest T20I total on Pakistan soil! 🏏
Pakistan roar their way to 2️⃣1️⃣5️⃣-3️⃣ powered by Maaz Sadaqat’s 96 🔥
#PAKvSL | #BackTheBoysInGreen | #CricketKaJashan https://t.co/AhrlXTlKpo
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2026
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر96 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 6 چوکے اور7 چھکے شامل تھے وہ محض 4 رنز کی کمی سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔
کپتان صاحبزادہ فرحان نے بھی جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 44 گیندوں پر73 رنزاسکور کیے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے، فرحان کی بیٹنگ نے پاکستان کو بڑے مجموعے کی بنیاد فراہم کی۔
𝐌𝐀𝐀𝐙 𝐒𝐀𝐃𝐀𝐐𝐀𝐓 – 𝐒𝐈𝐗-𝐇𝐈𝐓𝐓𝐈𝐍𝐆 𝐏𝐇𝐄𝐍𝐎𝐌 💫
Astonishing striking witnessed by fans in Pindi 🙌
#PAKvSL | #BackTheBoysInGreen | #CricketKaJashan https://t.co/TW8fjwRgjS
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 11, 2026
فخر زمان 17 گیندوں پر 22 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے، حسن نواز نے اختتامی اوورز میں تیز رفتار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 9 گیندوں پر ناقابلِ شکست 19 رنز بنائے، جس میں ایک چوکا اور ایک چھکا شامل تھا۔
پاکستان نے ابتدائی اوورز سے ہی رنز بنانے کی رفتار تیز رکھی اورآخری پانچ اوورز میں 72 رنز اسکور کیے، جس سے ٹیم کا مجموعہ 215 رنز تک پہنچ گیا۔
سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشانا اور داسن شناکا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دیگر بولرز پاکستانی بلے بازوں کو رنز بنانے سے روکنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
تھیکشانا نے 4 اوورز میں 55 رنز دیے، جبکہ شناکا نے 3 اوورز میں 30 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 216 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کو مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ میچ کا فیصلہ سری لنکن ٹیم کی اننگز کے بعد ہوگا۔



