انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دیدی، پاکستان نے 225 رنز کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 37.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔
عمان کے شہر المسرت میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس کے بعد شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں حریف ٹیم کو پیچھے چھوڑ دیا۔
متحدہ عرب امارات انڈر 19 کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 224 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
نوراللہ ایوبی نے 55 گیندوں پر 70 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جس میں 3 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، جبکہ یاین کرن رائے نے 74 گیندوں پر 47 رنز بنائے۔
Usman Khan slams unbeaten 139 as Pakistan U19 begin their #U19AsiaCup campaign with a dominant nine-wicket win 🙌
#PAKvUAE | #PakistanFutureStars https://t.co/tULbT01W9c
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2026
پاکستان کی جانب سے محمد صیام نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی رضا نے 38 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رضوان اللہ اور حسنین عباس ڈار نے بھی 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، نقاب شفیق نے ایک وکٹ حاصل کی۔
225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو 153 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ جہانگیر بلال 87 گیندوں پر 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔
دوسری جانب عثمان خان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 120 گیندوں پرناقابل شکست 139 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 21 چوکے اورایک چھکا شامل تھا، عبدالقادر نے بھی 19 گیندوں پر20 رنز بنا کر ٹیم کی فتح میں حصہ ڈالا۔
Pakistan U19 opener Usman Khan continues his consistent run with a brilliant 💯 against UAE U19 💫
#PAKvUAE | #PakistanFutureStars | #U19AsiaCup https://t.co/FKeEgidEKz
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 6, 2026
پاکستان نے 75 گیندیں باقی رہتے ہوئے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی، عثمان خان کو شاندارسنچری اسکور کرنے پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا بیٹر قرار دیا گیا۔



