بنگلہ دیش کے نوجوان بیٹر توحید ہردوئے نے ٹیسٹ کرکٹ میں تاریخ رقم کردی، ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز ناقابلِ شکست 242 رنز بنا کر بنگلہ دیش کی جانب سے سب سے بڑی انفرادی ٹیسٹ اننگز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
25 سالہ توحید ہردوئے نے اپنے کیریئر کے صرف تیسرے ٹیسٹ میں شاندار ڈبل سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 304 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 22 چوکے اور 11 چھکے لگائے اور 242 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ان کی اس تاریخی اننگز کی بدولت بنگلہ دیش نے ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کے 356 رنز کے جواب میں 386 رنز بنائے اور 30 رنز کی برتری حاصل کی۔
مشفق الرحیم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
توحید ہردوئے نے بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشفق الرحیم کا ریکارڈ توڑ دیا، جنہوں نے 2018 میں زمبابوے کے خلاف ناقابلِ شکست 219 رنز بنائے تھے۔
ہردوئے بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر بھی بن گئے۔
184 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد شاندار واپسی
بنگلہ دیش نے تیسرے روز کھیل کا آغاز 88 رنز پر 3 وکٹوں کے نقصان سے کیا تھا اور ٹیم ویسٹ انڈیز کے اسکور سے 268 رنز پیچھے تھی۔
میچ میں بنگلہ دیش کی مشکلات اس وقت مزید بڑھ گئیں جب اس کی سات وکٹیں 184 رنز پر گرگئیں، تاہم توحید ہردوئے نے ایک جانب سے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی۔
A celebration worth remembering! Tawhid Hridoy celebrates his magnificent double century of 200 runs against West Indies. A special milestone and an unforgettable moment for Bangladesh cricket! https://t.co/cGOIvMjia2
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) November 7, 2026
انہوں نے پہلے مشفق الرحیم کے ساتھ 73 رنز کی شراکت قائم کی، بعد ازاں نچلے نمبروں کے بیٹرز کے ساتھ مل کر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا۔
ہردوئے نے مزاحمت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے تیج الاسلام کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 117 رنز جوڑے، جس کے بعد آخری بیٹر تسکین احمد کے ساتھ نویں وکٹ پر 85 رنز کی شراکت قائم کی۔
ہردوئے نے 171 گیندوں پر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی جبکہ 304 گیندوں پر ڈبل سنچری کا سنگ میل عبور کیا۔
کوچ اور ویسٹ انڈین کھلاڑی بھی توحید کی بیٹنگ کے معترف
بنگلہ دیش کے ہیڈ کوچ فل سمنز نے توحید ہردوئے کی اننگز کو غیر معمولی اور ناقابلِ یقین قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہردوئے نے کھیل کو سمجھنے، درست شاٹس کے انتخاب اور آخری بیٹرز کو اسٹرائیک دینے سمیت ہر شعبے میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
ویسٹ انڈیز کے اسپنر جومیل واریکن نے بھی ہردوئے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی شاندار بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔
واریکن نے 104 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جےڈن سیلز نے 58 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



