امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس پر ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ انصاف مبینہ مجرمانہ اقدامات کی فوری تحقیقات کرے۔
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرمپ ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ڈیموکریٹ رہنماؤں نے بے گناہ افراد کو دھمکی آمیز خطوط بھی بھیجے ہیں۔ مبینہ بھتہ خوری میں ملوث افراد کو قید کیا جانا چاہیے اور ریپبلکنز کو بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس اٹارنی جنرل سمیت کئی افراد کو مواخذے کی دھمکیاں دے رہے ہیں، تاہم ان کے پاس مواخذے کے لیے کوئی ٹھوس وجہ موجود نہیں۔ کسی نے بھی ایسا اقدام نہیں کیا جو مواخذے کا جواز بن سکے۔
ٹرمپ نے ڈیموکریٹس کی جانب سے مواخذے کی دھمکیوں کو بھتہ خوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن عطیہ دہندگان کو قید کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جبکہ ریپبلکنز اور ان کے حامیوں کو سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
The Democrats are going around threatening a lot of people, including the Attorney General of the United States, and others, with Impeachment and many other forms of punishment, even though they admit they have no reason to do so, and there have been no impeachable acts committed, or even thought of, by the victims of this illegal process. This is extortion at the highest level, and they should be held accountable for this. Also, they’re threatening our Donors, some of the most respected people anywhere in the World, with imprisonment, and many other levels of punishment, just because they happen to be Republicans, or Republican supporters. This is Weaponization and Lawfare at another level. The Senator from Michigan, Elissa Slotkin, is saying that she is going to go after all young people that believe in Republican Values, and that give even the slightest inclination to be a Republican. The imprisonment should be against these EXTORTIONISTS, and Republicans should get smart, fast! Threatening letters have been sent to many people, all innocent, from Democrat Political Leaders. By copy of this statement, I am ordering the Department of Justice to look into this criminal act, immediately! President DONALD J. TRUMP
( TS: Nov 7 2026, 12:45 PM ET )
— Commentary Donald J. Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) November 7, 2026
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ ڈیموکریٹس اختیارات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں اور قانون کو سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیے بروئے کار لا رہے ہیں۔ انہوں نے مشی گن کی سینیٹر ایلیسا سلوٹکن پر بھی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ نوجوان ریپبلکنز کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہیں۔
واضح رہے امریکی وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست اور کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تیسری بار مواخذے کی کارروائی کا سامنا کرنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ تاہم ڈیموکریٹک قیادت نے فی الحال مواخذے کو اپنی اولین ترجیح قرار نہیں دیا بلکہ ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف تحقیقات اور نگرانی کے عمل کو ترجیح دینے کا عندیہ دیا ہے۔



