سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں مزید 4 کھلاڑیوں کو شامل کر لیا گیا۔ جبکہ کھلاڑیوں کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے عامر جمال، علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ علی عثمان اور عبداللّٰہ فضل کو اسکواڈ جوائن کرنے سے قبل ہی ریلیز کر دیا گیا۔
علی شبیر، ثاقب خان اور محمد طیب عارف کی پاکستان ٹیم میں پہلی دفعہ سلیکشن ہوئی ہے۔ علی، ثاقب اور طیب سری لنکا کے خلاف پریکٹس میچ میں پیٹرنز اسکواڈ کا حصہ تھے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 9 نومبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جبکہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 17 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Update on Pakistan Test squad
Details here ➡️ https://t.co/TCcv9DXkX7
#PAKvSL | #PakistanCricket https://t.co/VWlMnldpAF
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 7, 2026
اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان اکتوبر میں کھیلی جانے والی تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوئے۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کی، جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم تیسرے اور آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد اکتوبر میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز بھی کھیلی گئی، جس میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیموں کو شکست دی اور ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔



