افغانستان میں طالبان حکومت کے خلاف مزاحمت میں تیزی آنے لگی، مزاحمتی تنظیموں نے تازہ حملوں میں افغان طالبان کے 2 عہدیداروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغان میڈیا افغان انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ قندھار کے ضلع خاکریز میں طالبان کے امر بالمعروف کے محتسب عبدالرحمان کو ٹارگٹڈ کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ عبدالرحمان شہریوں پر مبینہ ظلم و تشدد، غیر قانونی گرفتاریوں، جھوٹے الزامات اور مار پیٹ میں ملوث تھا۔
کندهار کې د طالبانو طاغوتي رژیم یو تن دوزخ ته ولیګل شو.
د افغانستان متحدې جبهې زړورو ځواکونو د کندهار ولایت د ډنډ ولسوالۍ په مربوطاتو کې د طالبانو ظالم رژیم پر یوه قوماندان عملیات ترسره کړل.
په یادو عملیاتو کې عزتالله په نوم دغه کس چې د طیب شبکې قوماندان او د یوه بلوک مسؤل وو له منځه یووړل شو.
د میزان ۱۴مه، ۱۴۰۵
#د_ازادۍ_لپارهیک تن از فرماندهان رژیم طاغوتی طالبان در قندهار روانهٔ دوزخ گردید.
نیروهای دلیر جبههٔ متحد افغانستان در مربوطات ولسوالی دند ولایت قندهار، عملیاتی را علیه یکی از فرماندهان رژیم ظالم طالبان انجام دادند.
در نتیجهٔ این عملیات، فردی به نام عزتالله که فرماندهٔ شبکهٔ طیب و مسئول یک بلاک بود، روانهٔ دوزخ گردید.
۱۴ میزان ۱۴۰۵
#برای_آزادی
— Afghanistan United Front (@afgunitedfront) October 6, 2026
دوسری جانب نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ جلال آباد میں طالبان مخالف کارروائی کے دوران ننگرہار جیل کے انٹیلی جنس سربراہ کو ہلاک کر دیا گیا۔
نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
نیشنل موبلائزیشن فرنٹ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں طالبان، داعش اور ٹی ٹی پی کے خاتمے تک گوریلا کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
دوسری جانب ان کارروائیوں اور ہلاکتوں کے حوالے سے طالبان حکومت کی جانب سے فوری طور پر کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے بھی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔
تین دن قبل افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ ستمبر کے مہینے میں طالبان رجیم کے خلاف 68 کارروائیوں کے دوران 102 افغان اہلکار ہلاک جبہ 48 زخمی ہوئے۔
نورستان اور کنڑ میں طالبان رجیم کی چوکیوں پر قبضے کا دعویٰ
افغان انٹرنیشنل کے مطابق اس سے ایک ہفتہ قبل افغانستان فریڈم فرنٹ نے نورستان اور کنڑ میں طالبان رجیم کی متعدد چوکیوں پر قبضے اور 17 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ افغان انٹرنیشنل کے مطابق تازہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب طالبان نے افغانستان فریڈم فرنٹ کی پوسٹوں پر قبضے کی کوشش کی۔
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے قندھار کے ارغنداب ضلع کے سربند علاقے میں طالبان کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کیا تھا۔ گروپ کے مطابق کارروائی میں طالبان کا ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوا تاہم طالبان حکام کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
خیال رہے سابق افغان فوجی کمانڈر سمیع سادات کی قیادت میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے یکم اگست کو اعلان کیا تھا کہ اس نے طالبان اور افغانستان میں موجود دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوجی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔



