وزارت اطلاعات و نشریات نے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب فضائی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
وزارت اطلاعات نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ افغانستان دو مقامات پر فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر موجود بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہو گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران زیادہ سے زیادہ احتیاط برتی گئی، یقینی بنایا گیا کہ شہریوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے، پاکستان کے لیے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ اولین ترجیح ہے۔
*1st October, 2026;*
In continuation of operation Ghazab lil Haq and Pakistan’s resolve to eliminate terrorists, their networks and supporters, well planned and calibrated aerial strikes against the hideouts and safe havens of terrorists organisations of Fitna al Khwarij and Fitna al Hindustan have been conducted killing multiple terrorists.
Based on credible intelligence, selective targeting of Terrorist camps and hideouts at two locations belonging to Fitna al khwarij, Fitna al Hindustan and their affiliates has been carried out in Afghanistan with precision and accuracy. Targets were destroyed with precision and initial reports suggest killing of twenty two terrorists. Large quantities of weapons and ammunition stored at these hideouts was also destroyed.
Pakistan has always strived for the maintenance of peace and stability in the region. However, the safety and security of our citizens remains our foremost priority. It is a matter of grave concern that Afghanistan continues to remain a hub of terrorism. The threat to Pakistan emanates from Afghanistan. In this context, our action precisely targeted the terrorist hubs. Maximum precautions were taken and it was ensured that no collateral damage occurs.
Our relentless Counter Terrorism campaign Ghazab lil Haq under vision “Azm e Istehkam” by Security Forces and Law Enforcement Agencies of Pakistan will continue at full pace to wipe out the menace of foreign sponsored and supported terrorism from the country.
— Ministry of Information & Broadcasting (@MoIB_Official) October 1, 2026
وزارت اطلاعات نے کہا کہ آپریشن غضب لِلحق کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، افغانستان میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور محفوظ پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان کو افغانستان سے دہشتگردی کا خطرہ لاحق
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان کو افغانستان سے دہشتگردی کا خطرہ لاحق ہے، افغانستان کا دہشت گردی کا مرکز بنے رہنا پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے۔
وزارت اطلاعات نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے، عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے تک آپریشن غضب لِلحق پوری رفتار سے جاری رہے گا، دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پرعزم ہیں۔
نورستان لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا افغان طالبان کا سفید جھوٹ
قبل ازیں وزارت اطلاعات نے نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنے کو افغان طالبان کا سفید جھوٹ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا تھا۔
وزارت اطلاعات کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بنیاد الزامات کا مقصد افغانستان میں اندرونی بغاوت، ظلم اور عدم استحکام سے توجہ ہٹانا ہے۔
وزارت اطلاعات نے افغان حکومت کے بیانات کو اپنی اندرونی ناکامیوں اور مایوسی کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چند افغان رہنما پیسوں کے لالچ میں ہندوتوا کے عزائم کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی پالیسی افغان طالبان کو خود تباہی کی طرف لے جا رہی ہے۔



