آسٹریلیا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔
میلبورن میں کھیلے گئے ڈے اینڈ نائٹ مقابلے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کی جانب سے دیا گیا 188 رنز کا ہدف 19.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کی کامیابی میں نکھیل چوہدری نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے بیٹنگ میں 38 گیندوں پر 66 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے علاوہ بولنگ میں بھی 21 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔
انگلینڈ آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہو گیا اس کے دونوں اوپنر 13 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد ہیری بروک اور ٹام بینٹن نے اننگز کو سنبھالا دیا۔
کپتان ہیری بروک نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 28 گیندوں پر 65 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے، ٹام بینٹن نے 22 گیندوں پر 39 رنز بنائے۔ دونوں کے درمیان 97 رنز کی شراکت قائم ہوئی ، 110 کے مجموعی اسکور پر ہیری بروک آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ انگلینڈ کی جانب سے جارڈن کاکس 20 گیندوں پر 27 اور سیم کرن نے 20 گیندوں پر 21 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، مقررہ بیس اوورز میں انگلینڈ نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 188 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے نکھیل چوہدری اور جیک ایڈورڈز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوئل ڈیوس، بین ڈوارشس، ایڈم زمپا اور رائلی میریڈتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
🔴 FROM A COLLAPSE TO A LAST-OVER THRILLER! WHAT A MATCH! 🤯🔥
> England set Australia a challenging target of 188 runs.
> Australia’s top order collapsed early, putting the chase in serious trouble.
> Just when England looked in control, Nikhil Chaudhary smashed a sensational fifty to bring Australia back into the contest.
> The match went down to the final over, with Australia needing 11 runs.
> Jack Edwards kept his cool, took responsibility and single-handedly guided Australia to a thrilling victory!
WHAT A COMEBACK! WHAT A FINISH! CRICKET AT ITS ABSOLUTE BEST! 🔥
— VARAHA WARRIOR (@VarahaWarrior) November 21, 2026
188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ابتدائی وکٹ جلد گر گئی تاہم کپتان مچل مارش نے 32 گیندوں پر 37 رنز اور سیم ہارپر نے 15 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے نکھیل چوہدری نے 38 گیندوں پر 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر کامیابی کی راہ ہموار کی، ٹم ڈیوڈ نے 13 گیندوں پر 20 رنز بنائے۔
میچ کے آخری مرحلے میں جیک ایڈورڈز نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 11 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور بین ڈوارشس کے ساتھ مل کر آسٹریلیا کو ایک گیند قبل ہی فتح دلا دی، آسٹریلیا نے 19.5 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیم کرن، لیام ڈاسن، ہنری کروکومب، جیمی اوورٹن اور عادل رشید نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔



