پنجاب میں پولیس افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کردی گئیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق متعدد سینئر پولیس افسران کو مختلف اہم عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق انعام الرحمان ملک کو ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد تعینات کردیا گیا جبکہ سہیل اختر کو آر پی او سرگودھا کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
پنجاب پولیس میں ہونے والی نئی تعیناتیوں کے تحت شہزاد آصف خان کو ڈی آئی جی آئی ٹی سی پی او پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نصور الحق کو ڈی آئی جی ایلیٹ پولیس فورس تعینات کیا گیا ہے۔
اہم عہدوں پر نئی تعیناتیاں
نوٹیفکیشن کے مطابق ذیشان اصغر کو کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور تعینات کردیا گیا ہے، پولیس افسران کی نئی تعیناتیوں کا مقصد مختلف اہم شعبوں اور ریجنز میں انتظامی امور کی نگرانی کرنا ہے۔
دوسری جانب ملتان میں بھی پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تبدیلی کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ پولیس سکول انٹیلیجنس لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔
اختر فاروق نئے سی پی او ملتان
ملتان میں سی پی او کی ذمہ داری اختر فاروق کو سونپ دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اختر فاروق کو سی پی او ملتان تعینات کردیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس میں ہونے والی ان تعیناتیوں اور تبادلوں کے نتیجے میں فیصل آباد، سرگودھا اور ملتان سمیت مختلف اہم پولیس یونٹس میں افسران کی ذمہ داریاں تبدیل ہوگئی ہیں۔
حکام کے مطابق نئے تعینات کیے گئے افسران اپنے متعلقہ عہدوں کا چارج سنبھالنے کے بعد پولیسنگ، انتظامی امور اور امن و امان سے متعلق ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
جاری نوٹیفکیشن میں تمام افسران کو نئی ذمہ داریوں کے مطابق فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔



