خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنش بیسڈ کارروائی کرکے میر علی اور گردونواح میں فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا، اس کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی عزم استحکام ویژن کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری
سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی،3 خارجی جہنم واصل، سیکیورٹی ذرائع
کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ… pic.twitter.com/91tnJGNtVS
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 30, 2026
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے ضلع سوراب کے علاقے مال مدرسہ کے قریب فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائی کرکے ایک دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔
دہشتگردوں کی موجودگی اطلاع پر فورسز کی کارروائی
ذرائع کے مطابق مال مدرسہ اور بتیگو کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ فتنہ الہندوستان کے ہلاک دہشتگرد سے موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان میں قیام امن وامان اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔
صدر زرداری کا سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
دریں اثناء صدرِ مملکت آصف زرداری نے میر علی میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری قابلِ فخر ہے، دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔
وزیراعظم شہباز شریف میر علی میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف فورسز کی پیشہ ورانہ کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔
دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، ملک میں آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، امن دشمنوں کے خلاف جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



