ایرانی فوج نے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے اور اسے نقصان پہنچانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے باعث امریکی طیارے کو مشن ادھورا چھوڑ کر قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ دوسری جانب سینٹکام نے ایرانی دعوے کی تردید کی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ جمعے کی شام پیش آیا، جب ایرانی فضائی دفاعی نظام نے امریکی جنگی طیارے پر میزائل داغا۔
ایران اور امریکا کے درمیان 28 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد خلیج فارس، آبنائے ہرمز اور مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات مسلسل ایرانی حملوں اور جوابی کارروائیوں کی زد میں رہی ہیں، حالیہ دنوں میں بھی خطے میں امریکی فوجی تنصیبات اور ایرانی عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، ایرانی فوج کا امریکی ایف 16 طیارے کو میزائل حملے میں نقصان پہنچانے کا دعویٰ دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی میں نئی فضائی محاذ آرائی کا اشارہ ہے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ میزائل لگنے سے طیارہ متاثر ہوا اور پائلٹ کو ہنگامی طور پر قریبی ہوائی اڈے پر اترنا پڑا۔
Iran’s army released a video claiming its air defense systems fired a missile at a U.S. F-16 over the Persian Gulf on November 20.
It claims the missile damaged the aircraft, forcing the pilot to abort the mission and make an emergency landing. https://t.co/CMrh9X6nvt
— Clash Report (@clashreport) November 21, 2026
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے ایرانی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہے کہ ایران نے گزشتہ روز کسی بھی امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے پر حملہ نہیں کیا۔ مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوج کے تمام جنگی طیارے محفوظ اور ان کا مکمل حساب موجود ہے۔
🚫 CLAIM: Iran’s Islamic Revolutionary Guard Corps claims it targeted and damaged a U.S. F-16 fighter aircraft yesterday, forcing an emergency landing. This is FALSE.
✅ FACT: Iran did not attack a U.S. F-16 fighter aircraft yesterday — at all. All U.S. military fighter jets in the Middle East are safe and accounted for.
— U.S. Central Command (@CENTCOM) November 21, 2026
جنگ کے دوران ایران اس سے قبل بھی امریکی طیاروں کو مار گرانے یا نقصان پہنچانے کے دعوے کر چکا ہے، جنہیں امریکی فوج نے مسترد کیا ہے۔
خیال رہے امریکا نے 17 نومبر کو ایران کے جزیرے قشم پر پاسداران انقلاب کے میزائل لانچنگ مرکز کو نشانہ بنایا تھا۔ جبکہ ایران نے بحرین میں امریکی فوجی تنصیبات اور کویت میں علی السالم ایئربیس کو ڈرونز سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں کی سلامتی بھی ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے۔ 20 نومبر کو عمان کے قریب آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔
جنگ سے قبل دنیا کی تقریباً پانچویں حصے کی خام تیل کی ترسیل اہم سمندری گزرگاہ آبنائے ہرمز سے ہوتی تھی تاہم امریکی ناکا بندی اور ایرانی پابندیوں کے باعث یہاں جہاز رانی شدید متاثر ہوئی ہے۔



