تہران: ترکمانستان نے ایرانی طیارے کو پابندیوں کے باعث اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکمانستان کی جانب سے ایرانی طیارے بوئنگ 737 کو فضائی حدود میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر پرواز کو واپس تہران لوٹنا پڑا۔
ایرانی سول ایوی ایشن کے مطابق ترکمانستان میں اجازت نہ ملنے پر طیارے کو ہنگامی طور پر تہران کے امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔ جس کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) جانے والی تمام ایئرلائنز کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
واضح رہے کہ ایرانی پرواز تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ تاہم ترکمانستان کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث پرواز واپس لوٹ گئی۔
حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پروازوں کی معطلی سے متعلق ایران کو تاحال باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا۔ جبکہ اماراتی ہوائی اڈوں کے ڈیپارچر بورڈز سے ایرانی پروازوں کا شیڈول بھی ہٹا دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق عراق، عمان اور قطر سے بعض بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔
Varesh Airlines Boeing 737 forced to turn back amid widening restrictions on Iranian aviation
A Varesh Airlines Boeing 737-31S, registration EP-VAI, operating VRH6805 from Tehran Imam Khomeini International Airport (IKA) to Dushanbe (DYU), was forced to turn back to Tehran on… pic.twitter.com/nxE6wbI7pL
— FL360aero (@fl360aero) September 24, 2026
دوسری جانب آذربائیجان نے 22 ستمبر سے ایرانی ایئرلائنز کی پروازیں معطل کر دی ہیں جبکہ جارجیا نے بھی 21 ستمبر سے پابندیوں کی زد میں آنے والی ایرانی پروزوں کو روک دیا ہے۔



