اسلام آباد: پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے بیٹر محمد شہزاد نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ میں محمد شہزاد نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔
اس سے قبل پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ سابق قومی کپتان مصباح الحق کے پاس تھا، جنہوں نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پرسنچری بنائی تھی۔
محمد شہزاد نے اپنی ریکارڈ سازاننگز کے دوران 12 چوکے اور 8 چھکے لگائے، انہوں نے مجموعی طور پر 62 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 114 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے لیے قیمتی رنز کا اضافہ کیا۔
محمد شہزاد کی دھواں دار بیٹنگ کے باعث انہوں نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
4️⃣9️⃣ balls. A new Pakistan first-class record! 🔥
Mohammad Shahzad smashes the fastest first-class 💯 by a 🇵🇰 batter, and 8th overall, in the Al Batal Presents ABS Developers President’s Trophy Grade-I clash against Kingsmen Academy 🏏#PresidentTrophy | #PakistanCricket pic.twitter.com/cEerhnL2iE
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 24, 2026
یہ محمد شہزاد کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں چھٹی سنچری ہے، 49 گیندوں پر مکمل کی گئی سنچری عالمی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچریوں میں بھی آٹھویں نمبر پر شمار ہوتی ہے۔
Mohammad Shahzad smashes a 49-ball 💯 against Kingsmen!
He walked in at 34-3 and has absolutely smashed the bowlers to all corners of the ground.🔥
His 6th first-class hundred. https://t.co/SxbWUnlpQg pic.twitter.com/6IOM2Wpw07
— Pavilion Post (@CricinsightsX) September 24, 2026
اس ریکارڈ ساز اننگز کے ساتھ محمد شہزاد نے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے مصباح الحق کا قائم کردہ ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔



