انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میں پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔
عمان کے شہر العمرات میں کھیلے گئے انڈر 19 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے اچھا ثابت نہ ہوا اور اس کی پہلی وکٹ صرف 4 رنز پر گر گئی۔
اس کے بعد آنے والے کھلاڑی کوثر احمد تھے لیکن وہ بھی کوئی بڑی پارٹنرشپ قائم نہ کرسکے اور صرف 9 رنز بنا کر 25 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔
25 رنز پر 2 کھلاڑیوں کے نقصان کے بعد فرید احمد اور اوپنر عبداللہ المحی نے اسکور کو آگے بڑھایا لیکن 68 کے اسکور پر فرید حسن بولر رضوان اللہ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ اس کے بعد ایک رنز کے اضافے کے بعد احسن المومن بھی آؤٹ ہوگئے جس کے بعد 98 کے مجموعی اسکور پر اوپنر عبداللہ بھی رضوان اللہ کی گیند کا شکار بنے۔
98 رنز پر آدھی ٹیم آؤٹ ہونے کے بعد دیگر آنے والے بیٹرز بھی کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری بنگلہ دیش انڈر 19 ٹیم 31 اعشاریہ 4 اوورز میں 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
The defending champions are back in the final and just one win away from getting their hands on the trophy once again 🇵🇰
#DPWorldMensU19AsiaCup2026 #PAKvBAN #ACC https://t.co/A4TzhpPPr2
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) November 12, 2026
پاکستان کی جانب سے رضوان اللہ سب سے کامیاب بولر رہے اور انہوں نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ محمد صیام نے دو جب کہ علی رضا، حسنین عباس ڈار اور احمد حسنین کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
139 رنز کے ٹارگٹ کے جواب میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے پراعتماد آغاز کیا اور دونوں اوپنرز عثمان خان اور حیام خان نے ٹیم کو 123 رنز کی اوپننگ شراکت داری فراہم کی۔
حیام خان 69 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد اگلے آنے والے کھلاڑی عبدالقادر تھے جنہوں نے آٹھ رنز بنائے۔ یوں پاکستان نے 21 اعشاریہ 5 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کرلیا۔ اوپنر عثمان خان 64 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلہ دیش کی جاب سے واحد وکٹ روبیل حسن عنیق نے حاصل کی۔
میچ میں پانچ وکٹیں لینے پر رضوان اللہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
ادھر انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے افغانستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
India cruise past Afghanistan with a commanding performance to book their place in the final 🇮🇳
A blockbuster rematch against Pakistan awaits in the #DPWorldMensU19AsiaCup2026 final, just like last year. We can’t wait 🤩
#ACC https://t.co/CFFpmkZhsc
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) November 12, 2026
افغانستان انڈر 19 ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 227 رنز بنائے جسے بھارت کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 37 ویں اوورز میں پورا کرلیا۔
بھارت کی جانب سے اوپنر لکشیا رائے چندانی 93 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر اور پلیئر آف دی میچ رہے۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل ہفتہ 14 نومبر کو العمرات میں کھیلا جائے گا۔
