کراچی: پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 3 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 436 روپے ہو گئی۔
10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار 257 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 749 روپے ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 987 روپے کمی سے 3 لاکھ 56 ہزار 364 روپے ہو گئی۔
چاندی کی قیمت میں کمی
سونے کی ساتھ ساتھ ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ ایک تولہ چاندی 73 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 869 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 62 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 889 روپے کی ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ کم ہوئے۔ عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت 38 ڈالر کمی سے 4 ہزار 309 ڈالر جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 0.73 ڈالر کمی سے 63.91 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔


