پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے مینز قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا جو 30 جون 2027 تک مؤثر ہوں گے۔
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ناموں کا اعلان کیا۔کھلاڑیوں کو 4 مختلف کیٹیگریز میں کنٹریکٹس دیے گئے ہیں جن کی تقسیم کارکردگی اور طے شدہ معیار کی بنیاد پر کی گئی ہے۔
ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری
پی سی بی نے بابر اعظم اور سلمان علی آغا کو ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔
ٹیسٹ کیٹیگری
قومی کرکٹرز اذان اویس، محمد عباس، ساجد خان اور سعود شکیل کو ٹیسٹ کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے۔
ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری
پی سی بی نے ابرار احمد، عرفات منہاس، فخر زمان، فہیم اشرف ،حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری
پاکستان کرکٹ بورڈ نے حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ،صاحبزادہ فرحان، شاداب خان اور عثمان طارق کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیٹیگری میں شامل کیا ہے۔
ڈیولپمنٹ کیٹیگری
ڈیولپمنٹ کیٹیگری میں 19 نوجوان کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے جس میں عبدالصمد، عبداللہ فضل، احمد دانیال، علی رضا ،فرحان یوسف،حنین شاہ، محمد طحہ، محمد طیب عارف، محمد غازی غوری،محمد عمران،رضا اللہ، سعد بیگ، سعد مسعود، سمیر منہاس ،ثاقب خان ،شاہ زیب خان، شامل حسین، سفیان مقیم اور عبید شاہ کو ڈی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔
PCB announces new central contracts structure for 38 men’s cricketers 🇵🇰🏏
Read more ➡️ https://t.co/P1oJmCIfK4
#PakistanCricket https://t.co/xTpwYVb493
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 21, 2026
ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کنٹریکٹس دیتے وقت کھلاڑیوں کی حالیہ کارکردگی اور مقررہ معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ٹیم میں نئےلوگوں کولے کرآرہے ہیں۔
عاقب جاوید نے واضح کیا کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا مقصد سلیکشن سے بالکل نہیں ہے ۔جن کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس نہیں ملے وہ بھی نیشنل ٹیم میں منتخب ہوسکتے ہیں، محمد رضوان کے لیے راستہ بند نہیں ہوا وہ بھی کھیل سکتے ہیں۔
عاقب جاوید نے مزید بتایا کہ کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاوضہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔کھلاڑیوں کو میچ فیس کی مد میں بھی اچھے پیسے دیئے جارہے ہیں۔
اس موقع پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا خوش آئند ہے۔
