لاہور: پنجاب پولیس کے 8 افسران کے تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسماعیل الرحمان کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب لاہور تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ فاروق امجد کو اے آئی جی کوآرڈی نیشن سی پی او پنجاب لاہور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ضیاء اللہ کو نئی تعیناتی کے بجائے سینٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مقصود احمد لون کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایس پی یو پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ معاذ ظفر کو ایس پی سیکیورٹی تھری، سیکیورٹی ڈویژن رائیونڈ لاہور کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
حافظ خضر زمان کو ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ تعینات کردیا گیا، جبکہ ناصر محمود خالد کو ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن سی ٹی پی لاہور مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح غلام مرتضیٰ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس ایس پی سینٹرل ٹو ایس پی یو فیصل آباد تعینات کردیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے اور متعلقہ دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
پنجاب پولیس کے مختلف شعبوں میں افسران کی تعیناتیوں کا مقصد انتظامی امور اور متعلقہ ذمہ داریوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ہے۔


