پرتگال کے معروف فٹ بال کلب ایف سی پورٹو نے پاکستان میں اکیڈمی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف سی پورٹو اور سیالکوٹ فٹ بال اکیڈمی کے درمیان شراکت داری معاہدہ طے پاگیا جس کے تحت پاکستان میں ایف سی پورٹو کی پہلی ڈریگن فورس اکیڈمی قائم کی جائے گی۔
E agora, o Paquistão 🇵🇰 FC Porto reforça presença internacional com nova escola de futebol Dragon Force 💙
Sialkot será a nova porta de entrada do FC Porto num dos maiores mercados da Ásia 🤝
+ info: https://t.co/0jsodbMg0u pic.twitter.com/oVxiWAgTMf
— FC Porto (@FCPorto) September 15, 2026
ایف سی پورٹو پاکستانی کھلاڑیوں، کوچز اور منیجرز کی تربیت میں معاونت کرے گا، اکیڈمی میں پاکستانی نوجوانوں کو عالمی معیار کے فٹبال طریقہ کار سے روشناس کرایا جائے گا۔
شراکت داری کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو عالمی کھیلوں میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے،ایف سی پورٹو کی ڈریگن فورس اکیڈمیز بھارت اور برازیل سمیت پہلے ہی 10 ممالک میں قائم ہیں۔
یہ معاہدہ پاکستانی سفارتخانے کی معاونت سے ایف سی پورٹو اور سیالکوٹ فٹبال اکیڈمی میں طے پایا۔اکیڈمی کے قیام سے ایف سی پورٹو کے عالمی تربیتی نیٹ ورک میں زیرتربیت نوجوانوں کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر جائے گی۔
یاد رہے فیفا کے مطابق پاکستان فٹبال کی عالمی رینکنگ میں 198 ویں نمبر پر ہے ۔
