بیرونِ ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے نادرا کا جاری کردہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔
اس سے قبل 7 ستمبر کو وزارت قومی صحت نے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کو جاری ایک مراسلے میں واضح کیا تھا کہ 14 ستمبر سے ملک کے تمام ایئرپورٹس سے حج یا عمرہ کی غرض سے جانے والے بین الاقوامی مسافروں کو نادارا کے جاری کردہ ویکسینیشن ثبوت کے بغیر سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔
ان ہدایات کے جواب میں رپورٹس کے مطابق کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے بغیر منصوبہ بندی کے نادرا سے جاری ویکسینیشن ثبوت کے بغیر سفر پر پابندی کے نفاذ سے ایئرپورٹ آپریشنز کو ‘شدید رسک’ کا سامنا ہونے کی توجیہ بیان کرتے ہوئے ڈیڈلائن کو 14 ستمبر سے کم از کم یکم اکتوبر تک مؤخر کرنے کی سفارش کی تھی۔
کراچی ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین اور دیگر بین الاقوامی مسافروں کے لیے نادرا سے منسلک ڈیجیٹل ویکسینیشن کارڈ لازمی قرار دینے کے معاملہ
کراچی ایرپورٹ انتظامیہ اور بارڈر ہیلتھ سروسز آمنے سامنے
بغیر منصوبہ بندی کے کراچی ایرپورٹ سے عمرہ زائرین اور بین الاقوامی مسافروں کو کے لیے نادرا… pic.twitter.com/Tp8npAIBJr— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) September 14, 2026
دوسری جانب مسافروں کی جانب سے بھی اچانک نافذ کیے گئے اس معیار پر فوری پورا اترنے اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنے ہونے کی شکایات سامنے آئیں تھیں۔ اس سلسلے میں نادرا نے باقاعدہ ہدایات نامہ بھی جاری کیا تھا جس میں ویکیسن لگوانے کے بعد ڈیجیٹل ثبوت حاصل کرنے کا طریقہ کار بیان کیا گیا تھا۔
1/4
نادرا نے بارڈر ہیلتھ سروسز، وزارت ِ صحت، ضوابط و ہم آہنگی کے اشتراک سے عمرہ/ حج زائرین کے لئے سعودی حکومت کی طے شدہ شرائط کے مطابق انفلوئنزا اور گردن توڑ بخار کے ویکسینیشن کارڈز حاصل کرنے کا انتہائی آسان طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے۔— NADRA (@NadraPak) September 12, 2026
تازہ جاری نوٹیفیکیشن میں وزرات قومی ہیلتھ نے سفر سے قبل جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر ویکسین کا ثبوت فراہم کرنے کی تاریخ میں 25 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عمرہ، ورک ویزا، یا کسی بھی وجہ سے سعودی عرب میں 6 ماہ سے زیادہ عرصہ قیام کرنے والے مسافروں کے لیے انفلواینزا، میننجائٹس، اور پولیو کی ویکسین لگوانا لازمی ہے۔
انچارج ویکسینیشن سینٹر نے بھی تصدیق کی ہے کہ 25 ستمبر سے قبل عمرہ زائرین یا وزٹ ویزا پر جانے والے افراد ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر کرسکیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کے کہنے پر گورنمنٹ آف پاکستان نے مسافروں کے لئے 4 ویکسین لگوانا لازم قرار دیا ہے جن میں گردن توڑ بخار، انفلوئنزا، پولیو اور ییلو فیور ویکسینیشن شامل ہیں۔
.@WHO teams are on the ground in Balochistan supporting a special campaign to deliver polio drops & a booster dose of the injectable polio vaccine to protect 300,000 children up to the age of 10 in schools & madrasahs.
Together, we will #EndPolio pic.twitter.com/1MYzZhZkFM— WHO Pakistan (@WHOPakistan) September 7, 2026
یاد رہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق 2020 تک پولیو وائرس دنیا کے تمام حصوں سے ختم کر لیا گیا تھا، تاہم پاکستان اور افغانستان وہ واحد ممالک ہیں جہاں ابھی تک پولیو کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔ پاکستان میں تازہ ترین کیس 11 ستمبر کو رپورٹ ہوا جہاں خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں میں ایک 8 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔



