اسرائیلی وزیر ثقافت و کھیل میکی زوہر نے غزہ جنگ پر دستاویزی فلم بنانے والے دو فلم ڈائریکٹرز کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرنے کی دھمکی دے دی۔
میکی زوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں فلم ڈائریکٹرزیووال ابراہم (Yuval Abraham)اور ریچل زور (Rachel Szor)پر ’’ریاست سے غداری‘‘ کا الزام عائد کیا۔
הזכייה של הסרט הנבזי נז״א בפסטיבל ונציה מזעזעת. השנאה העצמית היוקדת של היוצרים שמוכנים לפגוע במולדתם כדי לקבל מחיאות כפיים מהאנטישמים בעולם בלתי נתפסת ומהווה בגידה במדינה.
זו בדיוק הסיבה שהובלתי את הרפורמה החשובה בקולנוע כדי שאזרחי ישראל לא ישלמו יותר מכיסם על הפגיעה בחיילי צה״ל…— Miki Zohar מיקי זוהר (@zoharm7) September 13, 2026
اسرائیلی وزیر نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ وہ دونوں افراد کی اسرائیلی شہریت منسوخ کرنے کیلئے فوری کارروائی کریں گے۔
میکی زوہر کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یووال ابراہم اورریچل زور نے اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے۔
اسرائیلی وزیر نے دونوں فلم ڈائریکٹرز کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے ان پر ریاست سے غداری کا الزام عائد کیا اور کہا کہ وہ ان کی شہریت منسوخ کرنے کیلئے فوری طور پر اقدامات کریں گے۔
یووال ابراہم اورریچل زور دونوں فلم ڈائریکٹرز ہیں اور انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے حوالے سے دستاویزی فلم تیار کی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں شہریوں پر ہونے ظلم اور شہادتوں پر بنائی گئی دستاویزی فلم ’نازا‘ کو وینس فلم فیسٹیول میں غیرمعمولی پذیرائی ملی تھی جہاں فلم کی نمائش کے بعد حاضرین نے 25 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔
View this post on Instagram
مذکورہ دستاویزی فلم کو اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور نے ڈائریکٹ کیا جس میں غزہ میں شہریوں کی اموات سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی گواہیوں کو بنیاد بنایا گیا تھا۔



