فرانس، برطانیہ، کینیڈا سمیت 12 ممالک نے غیرقانونی اسرائیلی بستیوں سے اشیا کی تجارت پر قومی پابندیاں عائد کرنے کا مشترکہ اعلان کردیا۔
مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی توسیع فوری طور پر روکنے اور پرتشدد آبادکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق فرانس، برطانیہ، کینیڈا، ڈنمارک، اسپین، فن لینڈ، آئرلینڈ، آئس لینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال اور سویڈن نے غیرقانونی اسرائیلی بستیوں سے تجارتی سامان کی درآمد یا تجارت روکنے کے لیے قومی سطح پر اقدامات کا اعلان کیا ہے۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال بگڑ رہی ہے، جہاں آبادکاروں کے تشدد اور اسرائیلی بستیوں کی توسیع میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔
BREAKING: Twelve countries issued a joint statement announcing national bans on trade in goods from illegal Israeli settlements:
🇫🇷 France
🇬🇧 United Kingdom
🇨🇦 Canada
🇩🇰 Denmark
🇪🇸 Spain
🇫🇮 Finland
🇮🇪 Ireland
🇮🇸 Iceland
🇳🇴 Norway
🇵🇱 Poland
🇵🇹 Portugal
🇸🇪 SwedenMacron, UK PM… pic.twitter.com/UREz974Q4i
— Clash Report (@clashreport) September 8, 2026
بیان میں مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے E1 میں اسرائیلی آبادکاری کے منصوبے کو بھی ناقابل قبول قرار دیا گیا۔
12 ممالک نے آئرلینڈ، اسپین، نیدرلینڈز، ناروے اور بیلجیم کی جانب سے پہلے ہی کیے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے مزید اقدامات پر زور دیا۔
اعلامیے میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فلسطینی علاقوں میں آبادکاری کی توسیع روکے، پرتشدد آبادکاروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے اور اسرائیلی فورسز کے خلاف عائد الزامات کی تحقیقات کرے۔
ممالک نے فلسطینی اراضی کے الحاق یا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کا باعث بننے والے کسی بھی اقدام کی بھی سخت مخالفت کا اظہار کیا۔

