تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہمیشہ جنگ کی مخالف کی ہے تاہم جارحیت کے خلاف بھرپور مزاحمت جاری رہے گی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ایران عوامی مفادات اور علاقائی سلامتی کا تحفظ تنازعات کو ہوا دینے سے گریز کرنے کو سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اب تک جس طرح سے جارحیت کے خلاف بھرپور انداز میں کھڑا رہا ہے وہ آئندہ بھی جارحیت کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گا۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ دشمن کو شکست تک پوری وقت کے ساتھ مزاحمت جاری رکھیں گے اور ایران اپنی قوم کے حقوق کا محافظ رہے گا۔
جمهوری اسلامی ایران همواره با جنگ مخالف بوده و حفظ منافع مردم و امنیت منطقه را در پرهیز از آتش افروزی دانسته است. اما چنانکه تا امروز در برابر تجاوز، دلیرانه به دفاع برخاسته است این مقاومت را تا پشیمانی کامل متجاوزان با قوت ادامه خواهد داد و پاسدار حقوق ملت بزرگ ایران خواهد بود.
— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) September 8, 2026
اس سے قبل ایرانی بحریہ کے کمانڈر شاہرام ایرانی کا امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران ضرورت پڑنے پر دشمن افواج کو کسی بھی مقام پر مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی کارروائیوں نے مخالفین کو حیران کیا اور ان کی جنگی صلاحیتوں کو متاثر کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ نے دشمن کے جنگی جہازوں کی آپریشنل صلاحیت طویل عرصے تک متاثر کی۔
کمانڈر ایرانی بحریہ نے واضح کیا کہ دشمن کو اپنے مقاصد کے حصول سے روکنا ایرانی بحریہ کا بنیادی مشن ہے، جبکہ مخالف افواج کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔



