نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نیپرا کے فیصلے کے بعد بجلی صارفین کو ستمبرکے بلوں میں اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق ستمبر کے بلوں پر ہوگا، جس کے باعث صارفین کے ماہانہ بجلی کے بلوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مقررہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے اور اس کا مالی بوجھ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو برداشت کرنا ہوگا۔
اضافے کے بعد ستمبر کے بلوں میں بجلی کے فی یونٹ نرخ پہلے کے مقابلے میں زیادہ ہوں گے۔
نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کے فیصلے کے بعد صارفین پرایک مرتبہ پھر اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔
بجلی کے نرخوں میں مسلسل تبدیلی کے باعث پہلے ہی زیادہ بل ادا کرنے والے صارفین کے اخراجات میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔
نوٹیفکیشن کے اجرا کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں نئے نرخوں کے مطابق ستمبرکے بل جاری کریں گی۔
صارفین کو ستمبر میں فی یونٹ 2 روپے 8 پیسے اضافے کے باعث بجلی کے استعمال کے حساب سے بل کی مجموعی رقم میں بھی فرق پڑے گا۔



