پاکستانی شوبز کی سینئر اداکارہ حمیرا بانو نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی خوشخبری سنا دی۔
اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرشوہرکے ہمراہ تصاویرشیئرکرتے ہوئے مداحوں کو اپنی زندگی کے نئے سفر سے آگاہ کیا۔ تصاویر میں اداکارہ کے شوہر کا چہرہ واضح طور پر نظر نہیں آرہا۔
حمیرا بانو پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اورکئی مقبول ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے ناظرین کی توجہ حاصل کرچکی ہیں۔
انہیں خصوصاً ماں کے کرداروں میں پسند کیا جاتا ہے، جنہیں وہ اپنی پُراثر اداکاری سے یادگار بنا دیتی ہیں۔
اداکارہ نے حالیہ ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا اور ناظرین سے خوب داد سمیٹی۔ وہ جلد ایک نئے ڈرامے میں معروف اداکار محمد احمد اور فہد شیخ کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
View this post on Instagram
شادی کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے حمیرا بانو نے کیپشن میں لکھا کہ بعض اوقات انسان اپنے لیے کچھ اور منصوبہ بناتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اس کے لیے کچھ اور بہتر منصوبہ رکھتا ہے، انہوں نے لکھا کہ جب رب ’’کُن‘‘ فرما دے تو منزل آسان ہوجاتی ہے۔
19 سالہ کازیا لز میجو مس یونیورس انڈیا 2026 بن گئیں
اداکارہ کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد شوبز سے وابستہ دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے انہیں زندگی کے نئے سفر پر مبارک باد پیش کی۔
مایا خان، صباحت بخاری، منسا ملک، عرفان موتی والا سمیت دیگر فنکاروں نے حمیرا بانو کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیااور ان کی خوشیوں کے لیے دعائیں کیں۔
