انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی 20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔
ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ اسٹیو اسمتھ کا دوسرا اور انگلینڈ کے جو روٹ کا تیسرا نمبر ہے۔
اس کے علاوہ بابر اعظم 5 درجے کی تنزلی کے بعد 15 ویں اور سعود شکیل 15 درجے بہتری کے ساتھ 18 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ تنزلی سے پہلے بابر اعظم پہلے ٹاپ 10 پوزیشن میں شامل تھے۔
محمد رضوان 7 درجے تنزلی کے بعد 33 ویں، شان مسعود 3 درجے تنزلی سے 41 ویں اور سلمان آغا 3 درجے تنزلی کے بعد 43 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک پہلے نمبر پر براجمان ہو گئے ، پاکستان کے محمد عباس 10 درجے ترقی کے بعد 16 ویں ، نعمان علی ایک درجہ تنزلی سے 9 ویں اور انگلینڈ کے گس اٹکنسن 10 درجے تنزلی کے بعد 24 ویں نمبر پر چلے گئے۔
انگلینڈ کے اولی رابنسن 6 درجے ترقی کے بعد کیرئیر بیسٹ 5 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے جبکہ جوش ٹنگ 4 درجے بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر آ گئے۔
ٹی 20 بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے صاحبزادہ فرحان کا دوسرا جبکہ ٹی 20 باؤلنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا اور پاکستان کے ابرار احمد کا دوسرا نمبر ہے۔
ٹی 20 رینکنگ میں بھارت پہلے ، انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور پاکستانی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے۔
مچل اسٹارک نے بنگلہ دیش کیخلاف حالیہ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جس کے بعد وہ باؤلنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہو گئے تھے، اس سے پہلے جسپریت بمراہ پہلی پوزیشن پر تھے۔



