قومی کرکٹر نجیہہ علوی انجری کے باعث ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ سے باہر ہوگئیں ، صدف شمس کو ایشیا کپ اسکواڈ میں نجیہہ علوی کی جگہ شامل کرلیا گیا۔
یاد رہے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، پاکستان ایشیا کپ میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ گروپ اے میں شامل ہے۔
نجیہہ علوی کو بائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ان فٹ قرار دیا گیا، پی سی بی میڈیکل پینل کے معائنے کے بعد نجیہہ علوی کو تین سے چار ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
Sadaf Shamas replaces injured Najiha Alvi in Pakistan squad for ACC Women’s Asia Cup
Details here ⤵️ https://t.co/8qzl3q2P6Q#BackOurGirls
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) August 24, 2026
نجیہہ علوی کا ری ہیب پروگرام کے بعد دوبارہ طبی معائنہ کیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی نے صدف شمس کو نجیہہ علوی کے متبادل کے طور پر منظور کر لیا۔



