ایشیا کپ اورایشین گیمز 2026کےلیے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کےاسکواڈز کا اعلان کردیا گیا۔
ڈی پی ورلڈ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشین گیمز 17 سے 22 ستمبر تک جاپان میں ہونگی۔
دونوں اسکواڈز 15،15کھلاڑیوں پرمشتمل ہونگے،فاطمہ ثناءدونوں ایونٹس میں قیادت کریں گی،فاطمہ ثناء، منیبہ علی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر اور گل فیروزہ دونوں اسکواڈز کا حصہ بن گئیں۔
Pakistan Women squads announced for the Asia Cup and Asian Games 🚨
🏏 Asia Cup: 28 August to 13 September in Dubai, UAE
🏏 Asian Games: 17 to 22 September in Aichi-Nagoya, JapanRead more ➡️ https://t.co/bHDKoS31ii#BackOurGirls | #AsiaCup | #AsianGames pic.twitter.com/5WXakOpPKh
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 16, 2026
سائرہ جبیں، ایمان فاطمہ، ایمان نصیر،نشراسندھو اورمومنہ ریاست بھی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں ،ایشیا کپ اسکواڈ میں اِم ہانی، طوبیٰ حسن، نجیہہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال بھی شامل ہونگی۔
ایشین گیمز کےلیےعالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال اسکواڈ میں شامل ہیں ، پاکستان ویمنز ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 16 سے 25اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔
ویمنز ایشیا کپ کے تمام 15میچزدبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
