ڈارون: آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزل ووڈ نے بنگلادیش کے خلاف ڈارون ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 وکٹیں مکمل کرلیں۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے آسٹریلیا کے نویں باؤلر بن گئے۔
ہیزل ووڈ نے بنگلادیش کی پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی 14ویں پانچ وکٹوں کی اننگز بھی مکمل کی۔ انہوں نے 300ویں وکٹ مہدی حسن میراز کو آؤٹ کرکے حاصل کی، جس کے بعد ایباڈت حسین کی وکٹ بھی ان کے حصے میں آئی۔
𝑰𝒏 𝒂𝒏 𝒆𝒍𝒊𝒕𝒆 𝒄𝒐𝒎𝒑𝒂𝒏𝒚 🤩
Josh Hazlewood becomes the ninth Australian to reach the 300-wicket mark in Tests 🫡 pic.twitter.com/05rx6TzCPD
— ICC (@ICC) August 15, 2026
جوش ہیزل ووڈ اب آسٹریلیا کے موجودہ باؤلرز نیتھن لیون، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک کے ساتھ 300 سے زائد ٹیسٹ وکٹیں لینے والے باؤلرز کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے جس کے چار باؤلرز ایک ہی وقت میں 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔
300 Test wickets for Josh Hazlewood! What an incredible achievement.#MilestoneMoment | @NRMAinsurance | #AUSvBAN pic.twitter.com/XVyS8xdBE2
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 15, 2026
ہیزل ووڈ کی شاندار باؤلنگ کے باوجود بنگلادیش نے پہلی اننگز میں 426 رنز بنائے اور آسٹریلیا کے خلاف 228 رنز کی برتری حاصل کی۔ تیسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا دوسری اننگز میں 161 رنز پر 4 وکٹیں گنوا کر اب بھی 67 رنز کے خسارے میں تھا۔
The newest member of the 300 club: https://t.co/BCxIDWiLDV#AUSvBAN pic.twitter.com/83cocinZ0i
— cricket.com.au (@cricketcomau) August 15, 2026
ہیزل ووڈ نے انجری کے باعث ایک طویل عرصے تک ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کے بعد ٹیم میں واپسی کی اور واپسی کے پہلے ہی ٹیسٹ میں 300 وکٹوں کا سنگِ میل عبور کرکے اپنی شاندار کارکردگی کو یادگار بنا دیا۔
