شیر کی موجودگی کی اطلاع پراسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی ریسکیو ٹیم نے سید پور گاؤں کا دورہ کیا مگر انہیں وہاں کچھ نہ ملا۔
آئی ڈبلیو ایم بی کے مطابق ٹیم کو شیر کی موجودگی کے کوئی شواہد، پگ مارک(Foot print) یا دیگر علامات نہیں ملیں، مبینہ طور پر شیر کے ہاتھوں مارے گئے پالتو کتے کی لاش بھی برآمد نہیں ہوئی۔
آئی ڈبلیو ایم بی ریسکیو ٹیم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں، جنگلی جانور کی موجودگی کی صورت میں آئی ڈبلیو ایم بی ہیلپ لائن 5302425-0309 پر اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
یاد رہے مارگلہ ہلز نیشنل پارک عام تیندوے کا قدرتی مسکن ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب سوا ایک بجے کے قریب علاقہ مکینوں نے شیر کی موجودگی کی اطلاع دی ، مکینوں کے مطابق وائلڈ لائف کی ٹیم نے تقریبا ڈیڑھ بجے رابطہ کر کے ان سے جانور دکھائی دینے کے مقام کی لوکیشن مانگی تھی۔
ضلعی انتظامیہ نے محض چند منٹ بعد پونے دو بجے پریس ریلیز جاری کر کے شیر کی موجودگی سے انکار کر دیا۔
یہ معاملہ خاصا دلچسپ ہو رہا ہے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کا دعوی ہیکہ علاقے میں شیر دکھائی دیا، نشان پا ملے یا مرے کتے کی لاش۔
لیکن یہاں ٹوئسٹ آیا
علاقہ مکینوں کے مطابق ہم نے اطلاع سوا ایک بجے دی
ضلعی انتظامیہ نے محض چند منٹ بعد پونے دو بجے پریس ریلیز جاری کر کے شیر کی… https://t.co/Nr5OHhk3uw— Shahid Abbasi (@ShahidabbasiPk) August 23, 2026
سید پور گاؤں کہاں واقع ہے؟
تاریخی اور خوبصورت سید پور گاؤں اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن اور دامنِ کوہ کے قریب واقع ہے۔
اسلام آباد کی تعمیر سے جو 85 دیہات متاثر ہوئے ان میں سید پور سب سے بڑا گاؤں تھا جس کی آبادی 1947 میں 16 ہزار کے لگ بھگ تھی۔ مٹی کے برتن بنانے والوں کا یہ گاؤں کمہاروں کے گاؤں سے بھی معروف تھا۔
اس کے علاوہ یہ اسلام آباد کاوہ واحد گاؤں ہے جو آج بھی موجود ہے۔ 2006 میں اس کی تاریخی اہمیت کے پیش نظر اس کی بحالی کا شروع ہوا اور اسے ایک ماڈل ویلج کا درجہ ملا۔ مندر، گردوارہ اور دھرم شالا کو بھی بحال کیا گیا ہے۔

