وزیراعظم شہباز شریف نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر امریکی صدر کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے۔
واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تینوں ممالک کی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔
مکہ مکرمہ دفاعی معاہدے میں جلد مصر بھی شامل ہو سکتا ہے، ترک وزیر خارجہ
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے حال ہی میں اور بالآخر مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو خطے میں باہمی دفاعی تعاون کی جانب اہم قدم ہے۔
امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے بیان پر اب وزیر اعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مل کر علاقائی دفاع یقینی بنائیں گے، پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ اتحاد خطے کی سلامتی کے لیے اہم ہے۔
Deeply appreciate President Donald Trump’s kind words of support on the signing of the Makkah Joint Defence Agreement.
Together with the brotherly Kingdom of Saudi Arabia and the Republic of Turkiye, Pakistan will continue to play a constructive role in ensuring the defence of… pic.twitter.com/qdemVBYkLq
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 17, 2026
ایٹمی تباہی سے بچانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بروقت اقدامات نے جنوبی ایشیا کو تباہی سے بچایا،پائیدار امن ہی عوام کی خوشحالی اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
