ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا، جہاں وفد نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور پاکستان و ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کرتے ہوئے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
#ISPR
Rawalpindi, 13 August, 2026A high-level delegation from the Kingdom of Norway, led by Minister of Foreign Affairs, H.E. Mr. Espen Barth Eide, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff & Chief of Defence Forces (COAS & CDF) of Pakistan, at… pic.twitter.com/vy0x6gP3ea
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) August 13, 2026
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اس سے قبل ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ناروے کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایدے سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ناروے پاکستان کے ساتھ رابطے میں تھا، ناروے کا حساس صورتحال میں رابطےمیں رہنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کے دوران بھی ناروے پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہا، ناروے اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرُعزم ہیں، پاکستان اور ناروے کے درمیان 78 سالہ شراکت داری موجود ہے، ناروے کے ساتھ قریبی اورمضبوط تعلقات کوآگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
ناروے کے وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات ، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے، ناروے کی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے اور عالمی امن کے لیے بہترین کردار ادا کیا، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عالمی امن اور معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، پاکستانی قیادت نے مشکل وقت میں جراتمندانہ کردار ادا کیا۔
ناروے کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردارقابل تعریف ہے، امن کی کاوشوں سے عالمی سطح پر پاکستان کو پذیرائی ملی۔
