ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورتحال اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ناروے کے وزیر خارجہ کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ، ناروے کے وزیرخارجہ ایسپن بارتھ ایڈ سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔
الزامات مسترد ، بھارت کو آزاد کشمیر کے جمہوری عمل پر تبصرہ کرنے کا کوئی حق نہیں ، دفتر خارجہ
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ناروے پاکستان کے ساتھ رابطے میں تھا، ناروے کا حساس صورتحال میں رابطےمیں رہنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران امریکا کشیدگی کے دوران بھی ناروے پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہا، ناروے اور پاکستان کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرُعزم ہیں، پاکستان اور ناروے کے درمیان 78 سالہ شراکت داری موجود ہے، ناروے کے ساتھ قریبی اورمضبوط تعلقات کوآگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈ نے کہا کہ ناروے میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد موجود ہے، ناروے کی کمپنیاں پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔
اسحاق ڈار کا کینیڈین وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خطے اور عالمی امن کے لیے بہترین کردار ادا کیا، امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی عالمی امن اور معیشت کے لیے نقصان دہ ہے، پاکستانی قیادت نے مشکل وقت میں جراتمندانہ کردار ادا کیا۔
ایسپن بارتھ ایڈ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردارقابل تعریف ہے، امن کی کاوشوں سے عالمی سطح پر پاکستان کو پذیرائی ملی۔
ملاقات کے بعد ناروے کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ناروے کی میری ٹائم اتھارٹی نے پاکستان کو ٹریننگ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان ناروے کی میری ٹائم اتھارٹی کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ناروے اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل درآمد جاری رکھیں گے۔ میں نے ناروے کے وزیر خارجہ کو مسئلہ کشمیر سے متعلق بریفنگ دی، ناروے کے وزیر خارجہ نے امریکا ایران کے درمیان امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔
‘مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں’؛ اسحاق ڈار معاہدے کے نکات سامنے لے آئے
ان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن کوسبوتاژ کرنے کے لیے اوچے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے، بھارت کی جانب سے آبی دہشتگردی خطے کے امن اور ماحولیات کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارت پانی کو بطور ہتھیاراستعمال کرنا بند کرکے عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔
اس موقع پر ناروے کے وزیر خارجہ ایپسن بارتھ ایڈ نے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان امن کے لیے بہترین کردار ادا کیا ، تمام ممالک کی طرح ایران کو بھی دفاع کا حق حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ناروے کے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں ،پاکستان اور ناروے فلسطین کے معاملے پر ایک رائے رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دورے کا بے چینی سے منتظر تھا، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کا منتظر ہوں۔
