نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے سمیت خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کینیڈین ہم منصب کو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے کے مقاصد اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم سے آگاہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور خطے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke today with Canadian Foreign Minister Anita Anand @AnitaAnandMP.
The two exchanged views on the regional situation, including the recently signed Makkah Joint Defence Agreement between Pakistan,… pic.twitter.com/jnVpLc0YJF
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) August 9, 2026
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال اور اردن میں ہونے والے اجلاس کے حوالے سے بھی کینیڈین وزیر خارجہ سے تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے کینیڈین وزیر خارجہ انیتا آنند کے حالیہ دورہ پاکستان پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی امن و سلامتی سے متعلق مختلف امورپربات چیت کے دوران دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
‘مکہ معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں’؛ اسحاق ڈار معاہدے کے نکات سامنے لے آئے
دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور کینیڈا کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، جبکہ خطے کی تیزی سے بدلتی صورتحال پر باہمی مشاورت کو بھی اہم قرار دیا گیا۔
