لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) پلے آف سے قبل شاہین آفریدی نے کینڈی رائلز کو دوبارہ جوائن کر لیا۔
پلے آف مرحلے میں شاہین آفریدی کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے خوشدل شاہ اورحسن نواز بھی کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔
کینڈی رائلز نے معین علی،صدیق اللہ اٹل اوربرینڈن میک مولن کی جگہ تینوں کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، لنکا پریمیئر لیگ پلے آف کا آغاز 5 اگست سے کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہو گا۔
شاہین آفریدی گزشتہ روز ذاتی وجوہات کے باعث لنکا پریمیئر لیگ چھوڑ کر وطن واپس آ گئے تھے۔
مائیکل اسمتھ 2سال کےلیے پاکستان مینز ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر
شاہین آفریدی کا ایونٹ کے دوران اپنی ٹیم کینڈی رائلز کی انتظامیہ کے ساتھ 19 جولائی کے میچ میں شامل نہ کرنے پر اختلاف بھی ہوا تھا۔
کولمبو کیپٹلز کے خلاف ہونے والے میچ میں انہیں امپیکٹ پلیئر کے طور پر کھلانے کا کہا گیا لیکن آفیشل ٹیم شیٹ میں ان کا نام ہی شامل نہیں تھا جس پر شاہین آفریدی نے ناراضی کا اظہار کیا۔
کینڈی رائلز انتظامیہ نے اس پر شاہین آفریدی سے معذرت کی تھی اور بتایا تھا کہ اینالسٹ کی غلطی کی وجہ سے ان کا نام فہرست میں شامل ہونے سے رہ گیا تھا۔
دوسرا ٹیسٹ، ساجد خان کی شاندار بالنگ، ویسٹ انڈیز پہلی اننگز میں 344 رنز پر آؤٹ
ذرائع نے بتایا تھا کہ کینڈی رائلز کی ٹیم مینجمنٹ نے کولمبو کیپس کیخلاف میچ سے قبل پاکستانی پیسر سے کہا کہ وہ بطور ”امپیکٹ پلیئر“ حصہ لیں گے۔
اس قانون کے مطابق کوئی بھی ٹیم میچ سے قبل ایک کھلاڑی کا نام دیتی ہے جو کسی اور کی جگہ لے کر بیٹنگ یا چار اوورز باؤلنگ کر سکتا ہے، پلیئنگ الیون میں پہلے شامل کرکٹر میچ میں مزید حصہ نہیں لے سکتا۔
