جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے مائیکل اسمتھ کو 2سال کےلیے پاکستان مینز ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقررکردیا گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے مائیکل اسمتھ کی تقرری کی تصدیق کر دی۔
مائیکل اسمتھ ریڈ بال اور وائٹ بال ٹیموں کے ساتھ کام کریں گے،وہ انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 19 اگست سے شروع ہو گی۔
پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے نئی فٹنس پالیسی جاری کر دی
اس وقت قومی ٹیسٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل ہیں، تاہم بیٹنگ کوچ کا مستقل عہدہ خالی تھا۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق بطور سلیکٹر بعض اوقات بیٹنگ سے متعلق رہنمائی فراہم کرتے رہے، لیکن اب یہ ذمہ داری مکمل طور پر مائیکل اسمتھ کے سپرد کردی گئی ہے۔
پاکستانی بیٹنگ لائن گزشتہ کچھ عرصے سے شدید تنقید کی زد میں ہے، خصوصاً ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی بار بار بیٹنگ ناکامیوں نے انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 244 رنز پر صرف 3 وکٹوں کی مضبوط پوزیشن سے اپنی آخری سات وکٹیں محض 38 رنز کے اضافے پر گنوا دیں، جبکہ 211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم صرف 120 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میجر لیگ کرکٹ کیلئےاین او سی فیس کی وصولی ، پی سی بی کی وضاحت آگئی
اعداد و شمار بھی پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کی عکاسی کرتے ہیں۔ سال 2025 کے آغاز سے قومی ٹیم کے آخری چار بلے باز اوسطاً صرف 9.91 رنز فی وکٹ بنا سکے ہیں، جو اس عرصے میں تمام ٹیسٹ کھیلنے والے ممالک میں سب سے کم اوسط ہے۔
دوسری جانب پاکستانی بولرز بھی حریف ٹیموں کے نچلے نمبروں کے بلے بازوں کو جلد آؤٹ کرنے میں ناکام رہے ہیں، جس کے باعث ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کو مسلسل مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ ان کی تقرری سے پاکستانی بیٹنگ لائن میں استحکام آئے گا اور ٹیم اپنی حالیہ کمزوریوں پر قابو پانے میں کامیاب ہوگی۔
مائیکل اسمتھ کے کیرئیر پر ایک نظر
مائیکل اسمتھ نے جنوبی افریقا کی طرف سے فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی میں7ہزار29رنز بنائے،اپنے کیریئر میں انہوں نے 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں بھی اسکور کیں۔
مائیکل اسمتھ 3ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائزز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں،اس کے علاوہ وہ ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
