پورٹ آف اسپین میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم نے پہلی اننگ میں 344 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 105.4 اوورز میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی اور 344 رنز کا مجموعہ اکٹھا کیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جسٹن گریوز 73 اور کپتان روسٹن چیز 70 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ برینڈن کنگ نے 46، شائی ہوپ نے 29، عامر جنگو نے 26، کیمار روچ نے 19، ٹیگنرائن چندرپال نے 15، کیویم ہوج نے 10، شمر جوزف نے 8، جےڈن سیلز نے 8 جبکہ جومیل واریکن 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
🇵🇰 SAJID KHAN LEADS PAKISTAN'S FIGHTBACK! 🔥👏
A sensational bowling performance form Sajid Khan kept Pakistan firmly in the contest as he ripped through the West Indies batting lineup, restricting them to 344 in the first innings of the 2nd Test!
📊 Sajid Khan:
🎯 32.4 Overs…— CricInformer (@CricInformer) August 3, 2026
ویسٹ انڈیز کو اضافی رنز کی مد میں 35 رنز بھی ملے۔پاکستان کی جانب سے ساجد خان سب سے کامیاب باؤلر رہے، انہوں نے 32.4 اوورز میں 85 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد علی اور علی عثمان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عبید شاہ نے بھی دو وکٹیں اپنے نام کیں۔ سلمان آغا نے دو اوورز کرائے تاہم کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 344 رنز پر آؤٹ ہوئی اور اب پاکستان کو پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے کے لیے 345 رنز درکار ہیں۔
مائیک اسمتھ کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ بنائے جانے کا قوی امکان
واضح رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 90 رنز سے شکست دی ، اسے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
