ایران نے آبنائے ہرمز میں ایک نئے بحری روٹ کے قیام پر عمان کے ساتھ مشاورت کی تصدیق کی ہے، جس کے تحت ایک ہی روٹ میں آمد اور روانگی کے لیے علیحدہ راستے بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پیر کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس منصوبے پر دونوں ممالک کے درمیان بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مجوزہ روٹ عارضی نوعیت کا ہوگا اور اسکا مقصد خطے میں بحری آمد و رفت کو زیادہ منظم اور محفوظ بنانا ہے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں عمان کیساتھ کوئی سمجھوتا ہو بھی گیا تو وہ آبنائے ہرمز کے کھولنے کے لیے ناکافی ہوگا۔ ” جب تک امریکی جارحیت جاری رہے گی، صورتحال تب تک غیر مستحکم ہی رہے گی۔”
