عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1700 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 28 ہزار 436 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1457 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 314 روپے ہو گئی۔
اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 54 روپے بڑھ کر 6291 روپے پر پہنچ گئی۔
خریداروں کیلئے اچھی خبر ، سونا مزید سستا ہو گیا
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 17 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 60 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے سستا ہو گیا تھا جس کے بعد قیمت 4 لاکھ ، 26 ہزار 736 روپے پر آ گئی تھی۔
ماہرین کے مطابق عالمی مالیاتی منڈیوں میں بے یقینی کی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار غیر یقینی معاشی حالات میں سونے کو محفوظ سرمایہ کاری سمجھتے ہیں، جس کی وجہ سے اس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے اور قیمتیں اوپر چلی جاتی ہیں۔
سونا مہنگا ہونے کا سلسلہ جاری، آج بھی قیمت میں ہوشربا اضافہ
ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر، عالمی اقتصادی حالات اور بین الاقوامی مارکیٹ کا رجحان آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ماہرین نے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا ہے کہ سونے کی خرید و فروخت سے قبل مقامی اور عالمی مارکیٹ کے تازہ رجحانات پر نظر رکھیں، کیونکہ بین الاقوامی اقتصادی حالات میں معمولی تبدیلی بھی سونے کی قیمتوں پر نمایاں اثر ڈال سکتی ہے۔
