مغربی جنوبی امریکا کے ملک پیرو کے جنوبی علاقے میں واقع تاریخی مقام نازکا لائنز کے قریب چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 13 افراد ہلاک ہو گئے۔
پیرو حکام کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 11 سیاح اور عملے کے 2 ارکان شامل تھے۔
حکام نے بتایا کہ طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کے کچھ دیر بعد پسکو ائیرپورٹ سے پرواز بھرنے کے فوراً بعد حادثے کا شکار ہوا۔ پیرو کی ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں امریکا کا ایف – 35 بی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
پولیس کے مطابق طیارہ دارالحکومت لیما سے تقریباً 240 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہوا۔ ملبے سے چار لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں جائے حادثہ پر طیارے کا ملبہ شعلوں کی لپیٹ میں دکھائی دیا جہاں فائر فائٹرز اور پولیس اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف رہے۔
پسکو ایئرپورٹ سے روزانہ درجنوں چھوٹے طیارے نازکا لائنز کی فضائی سیر کے لیے پرواز کرتے ہیں ، نازکا لائنز یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل منفرد آثارِ قدیمہ کا مقام ہے جہاں صحرائی ریت پر 500 قبل مسیح سے 500 عیسوی کے درمیان بنائے گئے دیوقامت نقش و نگار موجود ہیں۔
فرانس میں سویلین طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ سمیت 11 افراد ہلاک
2022 میں بھی نازکا لائنز کی سیر کرنے والا طیارہ گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ 2010 میں طیارے کے حادثے میں 4 برطانوی سیاحوں سمیت 6 افراد چل بسے تھے۔
