پاکستان نے سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر حوثی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سعودی عرب کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے ۔
یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے گزشتہ روز سعودی دارالحکومت ریاض کے مالیاتی ضلع میں واقع پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا۔
سعودی دارالحکومت اس سے پہلے بھی متعدد حملوں کا نشانہ بن چکا ہے جن میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مہلک حملہ بھی شامل ہے۔ اس سے قبل میزائل حملے کی کوشش کے دوران گرنے والے ملبے سے دارالحکومت میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی ملکیت ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری انفراسٹرکچر اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانا انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہے۔ حوثی ملیشیا کی طرف سے ایسے قابل مذمت حملے فوری طور پر بند ہونے چاہئیں۔
🔊 PR No. 3️⃣4️⃣2️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣
Pakistan Condemns Houthi Attack on King Abdullah Financial District in Riyadh
🔗⬇️ https://t.co/8otIXhyWn0
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 20, 2026
انہوں نے سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
قبل ازیں سعودی وزارت خارجہ نے بھی ریاض میں اقتصادی تنصیبات پر حوثی ملیشیا کےحملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو اپنی خودمختاری کے دفاع، قومی اثاثوں کے تحفظ کا حق حاصل ہے۔
#Statement | The Foreign Ministry expresses the Kingdom of Saudi Arabia’s strong condemnation and denunciation of the continued terrorist attacks by the terrorist Houthi militia targeting civilian and economic facilities and civilian objects in the capital, Riyadh, which resulted in material damage in King Abdullah Financial District.
— Foreign Ministry 🇸🇦 (@KSAmofaEN) November 19, 2026
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ سعودی عرب اپنی سرزمین یا اثاثوں کو نشانہ بنانے والی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔
بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے مطابق حملوں کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
وزارت نے عالمی برادری اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کو یقنینی بنانے اور حوثیو ں کے حملوں کی مذمت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔
