کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کان حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔وزیر اعظم نے متاثرہ مزدوروں کے ریسکیو اور ریلیف تک ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کان میں پھنسے کان کنوں کی تلاش جاری ہے، امدادی ٹیمیں مشترکہ کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ماربل کان حادثہ:متاثرین کیلئےامدادی پیکج میں اضافے کا اعلان
صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں انتہائی مشکل حالات کے باوجود مسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور کان میں پھنسے دیگر مزدوروں تک رسائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان ریسکیو آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کر رہی ہے اور امدادی سرگرمیوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔صوبائی وزیر نے حادثے میں جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
میر شعیب نوشیروانی کے مطابق حادثے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں گی، جبکہ کان کنی کے شعبے میں حفاظتی انتظامات کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے سانحات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
کوئٹہ، سورینج کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق
صوبائی وزیر مائنز اینڈ منرلز میر شعیب نوشیروانی نے اعلان کیا کہ جاں بحق کان کنوں کےلواحقین کوفی کس 5 لاکھ روپے جبکہ زخمی کان کنوں کو فی کس 3 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا۔
صدر ، وزیر اعظم کا اظہار افسوس
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ نہایت افسوسناک ہے۔پی ڈی ایم اے اوردیگر متعلقہ ادارے امدادی کاروائیوں کو موثر اورمستعد انداز میں جاری رکھیں۔
تمام زخمیوں کے بروقت ریسکیو اور علاج کے لئے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ متاثرہ مزدوروں کے ریسکیو اور ریلیف تک ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے۔
درہ آدم خیل کوئلے کی کان میں حادثہ، ایک مزدور جاں بحق
انہوں نے کہا کہ محنت کش افراد ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔کوئلہ کی کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے مستقل حفاظتی اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیراعظم نےجاں بحق افراد کے لواحقیین سے دلی تعزیت اور مرحومین کی بلندی درجات کے لیۓ خصوصی دعا بھی کی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نےبھی کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج میں کوئلہ کان میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور…
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 31, 2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے مرحومین کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔صدر زرداری نے ہدایت کی کہ کان میں پھنسے تمام مزدوروں تک جلد از جلد رسائی کو یقینی بنایا جائے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
صدرِ مملکت نے اس امر پر زور دیا کہ کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے حفاظتی ضوابط پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے، تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
کانگو میں غیر قانونی سونے کی کان کو حادثہ، 22 افراد ہلاک
صدرِ مملکت نے کہا کہ وطن کی تعمیر و ترقی میں محنت کش طبقے کا کردار قابلِ قدر ہے، اور ان کی جان و مال کا تحفظ ریاست کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھی واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک سانحے پر متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہوں۔
کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 34 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہوں ، دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں ، واقعے کی جامع تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کا تعین کرکے سخت سزا دینی چاہیے ، صوبائی حکومت متاثرہ… pic.twitter.com/srJq9QBSkM
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 31, 2026
واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے، صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مالی اور انتظامی معاونت یقینی بنائے۔جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتی ہوں۔
