کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے جبکہ انٹربینک میں امریکی ڈالر1پیسےسستاہوگیا۔
100انڈیکس میں 1245پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 1لاکھ 76ہزار793پوائنٹس کی سطح تک ٹریڈ ہوتےدیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 22 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر1پیسےسستاہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر277روپے80پیسے کی سطح پرٹریڈ ہورہا ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 495 پوائنٹس یا 0.28 فیصد اضافے سے 175,547.98 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
جمعرات کو مجموعی طور پر 495 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 175 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں اضافہ، 279 کمپنیوں کے حصص میں کمی، جبکہ 41 کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ ، معیشت پر کیا اثر پڑے گا؟
گزشتہ روز پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/RJo7zYGvzk#sbpexchangerate pic.twitter.com/ZxR4qMvNwp
— SBP (@StateBank_Pak) July 30, 2026
کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی ایک پیسے کی بہتری کے ساتھ 277.81 روپے فی ڈالر پر بند ہوئی.
