کوئٹہ، سورینج کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں دو کان کن ہلاک ہو گئے۔
واقعہ کے بعد چیف مائنز انسپکٹربلوچستان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے کان کنوں کی لاشیں نکال کرسول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کان میں حفاظتی اقدامات مکمل نہیں تھے جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا، سول اسپتال میں لاشوں کی وصولی کے بعد انتظامیہ اور مقامی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور مزید نقصان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے۔
بابوسر ناران روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا
رفیع اللہ کے مطابق حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات معلوم ہو سکیں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکا جا سکے۔
چیف مائنز انسپکٹر نے ہدایت کی کہ کان میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی حفاظت کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کیے جائیں۔
